راولپنڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی سے انکار پر سرکاری ٹھیکیدار کے گھر پر ’ٹی ٹی پی‘ کا حملہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی سے انکار پر سرکاری ٹھیکیدار کے گھر پر ’ٹی ٹی پی‘ کا حملہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو)صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان دینے سے انکار پر دھمیال کے علاقے ڈھوک لکھن میں مبینہ طور پر سرکاری ٹھیکیدار کے گھر پر کریکر سے حملہ کر دیا۔
ڈان اخبار کے مطابق منگل کو پولیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد محکمہ انسداد دہشت گردی بھی اس کیس کی تفتیش میں شامل ہے۔
ایک سرکاری ٹھیکیدار اور ڈھوک لکھن چکری روڈ کے رہائشی محمد نثار نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اسے 7 اکتوبر 2022 کو ان کے موبائل فون پر ایک وائس میسج موصول ہوا جس میں کال کرنے والے نے خود کو ٹی ٹی پی کا نمائندہ بتایا اور ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اس وائس میسج کو نظر انداز کیا اور اس کا میسج اٹینڈ نہیں کیا تو اس شخص نے میرے بھائی مشتاق علی کے موبائل فون پر ایک وائس میسج بھیجا جس میں اسے یہ پیغام اپنے بھائی کو دکھانے کو کہا، نثار گزشتہ 20 سال سے سرکاری ٹھیکیدار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں سو رہا تھا جبکہ میری بیوی اور بچے اپنے گاؤں گئے ہوئے تھے جب 28 دسمبر 2022 کو رات 4 بجے گھر کے باہر دھماکے کی آواز سن کر بیدار ہو گیا۔
انہوں نے ایف آئی آر میں مزید کہا کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر گئے تاکہ یہ جان سکیں کہ آخر کیا ہوا ہے لیکن اندھیرے کی وجہ سے کچھ بھی نہ دیکھ سکے اور نیچے اپنے کمرے میں آکر سو گئے، اگلے دن ان کے بھائی کو ایک وائس پیغام موصول ہوا جس میں مشتبہ شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کل رات ان کے بھائی کو ایک جھلک دکھائی ہے۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں مشتبہ شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے دھمکی دی ہے کہ میں دستی بم پھینک کر تمہارے بھائی کے گھر کو تباہ کر دوں گا۔
محمد نثار نے کہا کہ دھمکی آمیز وائس پیغامات سن کر وہ پریشان ہو گئے، اس کے بعد وہ اپنے گھر کی چھت پر گئے تو ایک کریکر کے پھٹے ہوئے ٹکڑے اور چھت کی دیوار پر کچھ نشانات نظر آئے۔
شواہد اکٹھے کرنے کے بعد انہوں نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم واٹس ایپ کالز کرنے کے لیے غیر ملکی گیٹ وے استعمال کرتا ہے جس کے باعث اس کی لوکیشن کا تعین کرنا مشکل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ مسئلہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاروں کی مدد سے حل کیا جائے گا اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26314 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15557 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C