18/January/2020

راولپنڈی: 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم دکان دار گرفتار

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
راولپنڈی: 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم دکان دار گرفتار

راولپنڈی: 11 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم دکان دار گرفتار

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پولیس نے واہ کینٹ میں  گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش كرنے والے ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچی سامان لینے گھر کے قریبی اسٹور پر گئی تھی جہاں دکاندار نے بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی تھی۔

واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا كہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C