رحیم یار خان: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 20 باراتی ہلاک، متعدد لاپتہ
👁️ 125 بار دیکھا گیا
رحیم یار خان: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 20 باراتی ہلاک، متعدد لاپتہ
لاہور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) حکام کے مطابق صوبے پنجاب کے رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں غرقاب ہوجانے والی کشتی پر تقریباً سو باراتی سوار تھے۔ اب تک جن بیس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اس میں بیشتر خواتین ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ رات تک کم از کم 20 لاشیں دریائے سندھ سے نکالی تھیں جبکہ بہت سے مزید افراد کے لا پتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے بچاو اور راحت کارروائی روک دینی پڑی، جو منگل کی صبح پھر سے شروع کر دی گئی ہے۔
گزشتہ شام صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان شہر کے پاس دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ کشتی میں درجنوں خواتین اور بچے سوار تھے اور سب شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق دریا پار کرنے والی دو کشتیوں میں مجموعی طور پر تقریباً 150 افراد سوار تھے، جس میں سے ایک کشتی الٹ گئی۔
حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 95 باراتی سوار تھے جو، مہمانوں کو دریائے سندھ کے اس پار لے کر جا رہی تھی، تاہم راستے میں ہی الٹ گئی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ واقعے کے وقت اس کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔
مقامی حکام نے یہ بھی بتایا کہ کشتی الٹنے کے بعد دوسری کشتی کے لوگوں نے تقریبا ًتیس افراد کی جان بچائی، جبکہ حادثے کے بعد بیس لاشیں نکالی گئیں، جس میں 19 خواتین ہیں۔ تین درجن افراد اب بھی لا پتہ بتائے جا رہے ہیں جن کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق صادق آباد ضلع میں مچھکہ گاؤں سے دریائے سندھ کے اس پار کھروڑ گاؤں کے لیے بارات جا رہی تھی۔ ایک مقامی حکومتی اہلکار کے مطابق کچھ لوگ تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ کچھ دیگرکو مقامی ماہی گیروں نے اور درجنوں افراد کو غوطہ خوروں نے بچا لیا۔
ضلع رحیم یار خان کے ایک امدادی افسر کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیر کی دوپہر کے وقت پیش آیا تھا، تاہم امدادی کارکنان کو وہاں تک پہنچنے میں کافی وقت لگا کیونکہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ کافی دور دراز علاقہ ہے۔
ان کے مطابق دشوار گزار راستہ ہونے کے ساتھ ہی جب آپریشن شروع کیا گیا تو دریا کا بہاؤ بھی بہت تیز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریبا ًآٹھ گھنٹوں کی کوششوں کے بعد 20 لاشیں نکالی گئیں پھر اندھیرا ہونے کی وجہ سے صبح تک کے لیے آپریشن روک دیا گیا۔
ایک سرکاری اہلکار اسلم تسلیم نے مقامی ٹیلیویژن چینل جیو نیوز سے بات چیت میں کہا، ”ہم نے اب تک 20 لاشیں نکالی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے۔ ہم بس خاندان کے افراد کی باتوں کی بنیاد پر اندازہ لگا رہے ہیں۔”
پولیس افسر محمد حماد نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ”ڈوبنے والوں میں زیادہ تر خواتین دکھائی دیتی ہیں، کیونکہ بیشتر مرد تیرنا جانتے تھے۔”
بر صغیر میں معاشرہ اب بھی قدرے قدامت پسند ہے اسی لیے جو رواج ہے اس کے تحت تیراکی سیکھنے کے لیے خواتین کو اتنی رسائی میسر نہیں جتنا کہ مردوں کو مواقع میسر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5199 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C