رواں برس پاکستان میں چوتھے امریکی کا بھاری فیس دے کر مارخور کا شکار
👁️ 70 بار دیکھا گیا
رواں برس پاکستان میں چوتھے امریکی کا بھاری فیس دے کر مارخور کا شکار
گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں برس چوتھے امریکی شہری نے بھاری فیس کے عوض نادر و نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔
گلگلت بلتستان وائلڈ لائف کے مطابق امریکی شہری جیمس ہیس کپ نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد قومی جانور مارخور کا شکار کیا۔ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی شہری برائن کنسل نے 1 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کی ریکارڈ فیس ادا کرکے مارخور کا شکار کیا تھا۔
رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یہ چوتھا موقع ہے جب کسی امریکی شہری نے بھاری فیس کی ادائیگی کے بعد مارخور کا شکار کیا ہو تاہم محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مارخور کے شکار کا یہ آخری موقع ہے اور اب کسی کو پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ نایاب پہاڑی بکروں (ibex) اور نیلی بھیڑوں (blue sheep) کا شکار اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔
رواں برس بھاری فیسوں کے عوض نایاب قومی جانور مارخور کا شکار کرنے والے امریکیوں میں 16 جنوری کو جان امیسٹوسو، 21 جنوری کو ڈیانڈا کرسٹوفر، 4 فروری کو برائن کنسل اور اب چوتھے شکاری امریکی جیمس ہیس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں ایک سال کے دوران شکار کے لیے موزوں موسم میں غیر ملکی شکاریوں کی جانب سے 50 مارخور کا شکار کیا گیا۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس نوع کو ان جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے جن کا وجود خطرے میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C