روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
👁️ 115 بار دیکھا گیا
روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی ای/آئی آر اے) ایک اعلیٰ روسی فوجی عہدیدار کو رشوت لینے کے شُبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمیور ایوانوف کو بدھ کے روز وسطی ماسکو کی ایک عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد پری ٹرائل حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”اڑتالیس سالہ تیمور ایوانوف کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ وہ روس کے بارہ نائب وزرائے دفاع میں سے ایک تھے۔‘‘ عدالت کے ایک بیان کے مطابق تفتیش کاروں نے ماسکو کی عدالت کو بتایا کہ ایوانوف نے وزارت دفاع کے ٹھیکوں اور ذیلی معاہدوں کے دوران تیسرے فریق کے ساتھ مل کر سازش کی اور غیر متعین جائیداد حاصل کرنے کی شکل میں رشوت وصول کی۔
سرگئی بوروڈن کے نام سے شناخت ہونے والے ایوانوف کے ایک واقف کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں بھی ایسے ہی الزامات کی وجہ سے پری ٹرائل کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی حکام کے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں کم از کم تئیس جون تک حراست میں رہیں گے۔
وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق ایوانوف کو اس عہدے پر سن دو ہزار سولہ میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فوج میں جائیداد، رہائش اور طبی امداد جیسے امور کی نگرانی بھی کی۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے بیان کے حوالے سے بتایا، ”صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو ایوانوف کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی ہے۔‘‘
منگل کی شام کو اپنی گرفتاری سے قبل ایوانوف کو شوئیگو اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں شریک دیکھا گیا تھا۔
روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے ایک بندرگاہی شہر ماریوپول کے بھی انچارج تھے۔ سن دو ہزار بائیس میں جنگ کے آغاز میں روسی افواج نے ماریوپول پر قبضہ کر لیا تھا۔
روس کے سب سے زیادہ مقبول اپوزیشن لیڈر اور انسداد بدعنوانی مہم چلانے والے متوفی الیکسی ناوالنی کی ٹیم نے رواں سال ہی الزام لگایا تھا کہ ایوانوف اور ان کا خاندان بیرون ملک پرتعیش دورے اور شاہانہ پارٹیاں کرتے ہوئے ایک غیر معمولی زندگی گزار رہے تھے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ان کی اہلیہ، جس نے سن دو ہزار بائیس میں طلاق لے لی تھی، اب بھی ایک پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C