روسی پارلیمنٹ نے فوج میں مجرموں کی بھرتی کی حمایت کردی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
روسی پارلیمنٹ نے فوج میں مجرموں کی بھرتی کی حمایت کردی
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) روس کی پارلیما ن کے ایوان زیریں نے بدھ کے روز ایک بل کی ابتدائی منظوری دیدی جس کے تحت روسی وزارت دفاع کو یہ اجازت مل جائے گی کہ وہ یوکرین کی جنگ میں لڑنےکے لئے مشتبہ یا قصور وار مجرموں کو بھرتی کر سکے۔
#BREAKING Australia will block new Russian embassy near Parliament: PM pic.twitter.com/ZIroYxpFwV
— AFP News Agency (@AFP) June 14, 2023
روس یوکرین کے ساتھ اپنی جنگ کو ’خصوصی فوجی آپریشن ‘ کا نام دیتا ہے جسے شروع ہوئے اب پندرہ ماہ ہو چکے ہیں ۔ ماسکو کی افواج کو اس لڑائی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب وہ اس جاری جنگ کے لئے مزید فوجی بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی سر زمین کی سب سے بڑی لڑائی کہا جا رہا ہے۔
ایوان زیریں یا دوما کے ڈیٹا بیس کے مطابق قانون میں مجوزہ ترمیم کے تحت کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کانٹریکٹ کیا جا سکتا ہے جس کی کسی جرم میں ملوث ہونے کی بنا پر تفتیش کی جا رہی ہے ، اس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے یا اسے قصور وار قرار دیا جا چکا ہے۔
ایسے افراد اس کانٹریکٹ کے اہل نہیں ہیں جنھیں جنسی جرائم، بغاوت ، دہشت گردی یا انتہا پسندی کے الزامات پر قصور وار قرار دیا جا چکا ہے۔
اس کانٹریکٹ پر دستخط کرنے والے ان افراد کو اپنی قانونی سزا سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے جنہوں نے اپنا کانٹریکٹ مکمل کرلیا ہے یا پھر جنگی مہارت کی بنا پر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ویگنر گروپ کو اس سے پہلے اجازت تھی کہ یوکرین کی لڑائی میں حصہ لینے کے لئے جیلوں سے قصورواروں کو بھرتی کر لے، تاہم اس گروپ نے فروری میں کہا کہ وہ اس طریق کار کو ختم کر چکا ہے۔
جیل میں قیدیوں کے حقوق کے سرگرم کارکن کہتے ہیں کہ روس کی وزارتِ دفاع نے یہ کام سنبھال لیا ہے۔ تاہم وہ قانون میں کچھ ترامیم کے خواہاں ہیں۔
دوما میں جن نئی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ان کے تحت ان افراد کو بھرتی میں شامل نہیں کیا جارہا جو پہلے ہی سزا کاٹ رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C