روس۔یوکرین جنگ کو چار سال مکمل
👁️ 167 بار دیکھا گیا
روس۔یوکرین جنگ کو چار سال مکمل
کییف (ڈیلی اردو ) روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی حملے کو چار سال مکمل ہونے پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے عہد کیا ہے کہ یوکرینی عوام کی قربانیاں صرف روس کے ساتھ کسی بھی قیمت پر امن کے لیے ضائع نہیں کی جائیں گی۔
دارالحکومت کییف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’پوٹن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔ وہ یوکرینی عوام کو توڑ نہیں سکے اور وہ یہ جنگ نہیں جیت سکے۔‘‘
جنگ کی چوتھی برسی ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرین کے اہم مغربی اتحادیوں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یورپی ممالک روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج اور یوکرین کے لیے نوّے ارب یورو کے قرض پر اتفاق کرنا چاہتے تھے، تاہم ہنگری نے ان اقدامات پر اپنا اعتراض برقرار رکھا۔
ہنگری اور اس کا ہمسایہ ملک سلوواکیہ یوکرین پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ دروژبا پائپ لائن کے ذریعے روسی تیل کی ترسیل جان بوجھ کر روک رہا ہے، جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ حالیہ روسی حملوں سے ہونے والے نقصان کے بعد پائپ لائن کی مرمت کی کوششیں جاری ہیں۔
چوبیس فروری دو ہزار بائیس کو شروع ہونے والی یہ جنگ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کا سب سے خونریز تنازع قرار دی جا رہی ہے۔ اندازوں کے مطابق دونوں جانب کے لاکھوں فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں یوکرینی شہری بھی ہلاک ہوئے اور میزائل و ڈرون حملوں میں متعدد شہر تباہ ہو گئے۔
جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں جاری سفارتی کوششیں تاحال علاقائی معاملات اور سیکیورٹی ضمانتوں پر تعطل کا شکار ہیں۔
صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کییف آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق خود دیکھنے کے بعد ہی اس جنگ کی نوعیت اور یوکرینی عوام کی جدوجہد کو پوری طرح سمجھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C