27/September/2022

روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) روس میں جاپانی قونصل جنرل کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ ملزم کو خفیہ معلومات حاصل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کی خفیہ ایجنسی نے جاپانی قونصل جنرل موٹوکا تاٹسو نوری کو شہر ولادی ووستوک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں روس نے زیرحراست قونصل جنرل کو غیر مہذب شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، قونصل جنرل اقتصادی صورتحال پر مغربی پابندیوں کے اثرات کے حوالے سے معلومات لے رہا تھا۔

خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ حاصل کی گئی معلومات کا تعلق ایشیا پیسیفک کے ایک نامعلوم ملک کے ساتھ روسی تعاون کے حوالے سے بھی ہے۔

اس کارروائی کے بعد روس کی جانب سے مبینہ جاسوسی پر جاپان سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تاہم جاپان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C