روس کا یوکرین پر حملہ: نیٹو نے سرد جنگ سے متعلق ایک اہم معاہدے کو معطل کر دیا
👁️ 67 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر حملہ: نیٹو نے سرد جنگ سے متعلق ایک اہم معاہدے کو معطل کر دیا
برسلز (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) اس معاہدے کا مقصد یورپ میں سرحدوں پر فوجیوں کی تعیناتی کم کر کے سرد جنگ کے حریفوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ روس اس سے الگ ہو چکا ہے، جبکہ یوکرین پر حملے نے معاہدے کو ‘غیر پائیدار’ کر دیا ہے۔
منگل کے روز نیٹو نے اعلان کیا کہ چونکہ روس سرد جنگ کے دور کے سکیورٹی معاہدے سے باضابطہ طور پر دستبردار ہو گیا ہے، اس لیے وہ بھی اس معاہدے سے متعلق اپنی کارروائی کو معطل کر رہا ہے۔
فروری سن 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے نیٹو اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران تناؤ کا یہ ایک اور تازہ ترین واقعہ ہے۔
یورپ میں روایتی مسلح افواج سے متعلق معاہدے ‘کنونشنل آرمڈ فورسز ان یورپ’ (سی ایف ای) پر سن 1990 میں دستخط کیے گئے اور پھر دو سال بعد اس کی توثیق کی گئی تھی۔ اس معاہدے کی رو سے سرد جنگ کے حریفوں کو باہمی سرحدوں کے قریب فوجی دستوں کی تعیناتی اور عسکری ساز و سامان کی تعمیر سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
روس نے پہلے سن 2007 میں اس معاہدے میں اپنی شرکت کو معطل کر دیا تھا اور پھر سن 2015 میں مکمل طور پر اس سے دستبردار ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
نیٹو نے معاہدہ کیوں معطل کر دیا؟
نیٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”ایسی صورت حال جس میں اتحادی ریاستیں معاہدے کی پاسداری کرتی ہوں، اور روس اس پر عمل نہ کرے، تو یہ غیر پائیدار ثابت ہو گا۔”
نیٹونے مزید کہا کہ اس کے ارکان اس ایکٹ میں اپنی شرکت کو ”جب تک ضروری ہو” روک دیں گے۔ واضح رہے کہ نیٹو کے 31 ارکان کی اکثریت نے اسی ایف ای معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ اور اس کے خلاف جاری اس کی جاری جنگ سی ایف ای معاہدے کے مقصد کے خلاف ہے۔
گرچہ یوکرین ابھی تک نیٹو کا رکن نہیں ہے، تاہم پولینڈ، رومانیہ، ہنگری اور سلوواکیہ جیسے کئی پڑوسی ممالک اس فوجی اتحاد میں شامل ہیں۔
نیٹو کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے ارکان اب بھی ”فوجی خطرے کو کم کرنے، اور غلط فہمیوں اور تنازعات کے ازالے کے لیے پرعزم ہیں۔
روس کا رد عمل کیا رہا؟
اس سے پہلے منگل کے روز ہی روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا اس کے ساتھ ہی سی ایف ای سے دستبرداری کا باقاعدہ طریقہ کار مکمل ہو گیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، ”اس طرح بین الاقوامی قانونی دستاویز، جس کی توثیق ہمارے ملک نے سن 2007 میں معطل کر دی تھی، آخر کار ہمارے لیے ایک تاریخ بن گئی۔”
روس نے مزید کہا کہ امریکہ کے اقدامات کے ساتھ ہی نیٹو کے ارکان کی توسیع کی کوششیں بھی ماسکو کے معاہدے سے نکلنے کی ذمہ دار ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ”سی ایف ای معاہدہ اپنی اصل شکل میں اب حقیقت سے رابطہ کھو چکا ہے۔”
اس سال مئی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس میں اس معاہدے کی مذمت کی گئی تھی۔ اس پر نیٹو کی جانب سے پوٹن کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
سن 2022 میں یوکرین پر روسی حملے اور جنگ نے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کو اس نچلی ترین سطح پر پہنچا دیا، جو سرد جنگ کے بعد سے نہیں دیکھی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C