روس کا یوکرین کے متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ماسکو میں عمارتوں کو نقصان
👁️ 23 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین کے متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ماسکو میں عمارتوں کو نقصان
ماسکو (ڈیلی اردو/تاس/اے ایف پی/وی او اے) روسی حکام نے یوکرین کے متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک ڈرون سےایک کمرشل عمارت کونقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو ماسکو کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز کو ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے نشانہ بنایا گیا لیکن ایک ڈرون سے ایک کمرشل عمارت کی21 ویں منزل کو نقصان پہنچا ہے۔
میئر کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت کو پہلے بھی یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جائے وقوع پر ہنگامی سروسز کام کر رہی ہیں۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ تاس‘ کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس کی جانب منتقل کر دیا گیا۔
تاس نے بعد میں ایر پورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے کی اطلاع دی ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع نے ماسکو میں ڈرون حملوں کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ماسکو میں مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ماسکو نے پیر کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے آبائی قصبے میں میں دو میزائل حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
روس کے اس حملے کے بعد یوکرین کے صدر نے انتباہ کیا تھا کہ ‘جنگ اب روس کی جانب بڑھ رہی ہے۔’
ولودیمیر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آہستہ آہستہ جنگ روس کے علامتی مراکز اور فوجی تنصیبات کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ ایک ناگزیر، قدرتی اور منصفانہ عمل ہے۔
یوکرین کی سرحد سے ماسکو کا فاصلہ لگ بھگ 500 کلو میٹر کا ہے۔ فریقین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران ماسکو پر اس طرح کے کم ہی حملے ہوئے ہیں۔
منگل کو ہونے والا حملہ حال ہی میں ہونے والے ڈرون حملوں کا تسلسل ہے۔ اتوار کو بھی روسی حکام نے یوکرین کے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C