روس کے یوکرین بھر میں درجنوں میزائل اور 300 ڈرون حملے
👁️ 135 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین بھر میں درجنوں میزائل اور 300 ڈرون حملے
ماسکو/کییف (ڈیلی اردو) روس نے اتوار کو یوکرین بھر میں درجنوں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں توانائی اور ریلوے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتیں بھی نشانہ بنیں۔
دارالحکومت کییف حالیہ چند ہفتوں سے شدید روسی حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’ماسکو سفارت کاری سے زیادہ حملوں میں انویسٹ کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ رات بھر تقریباً 50 میزائل اور 300 ڈرون فائر کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا، ’’حملوں کا بنیادی ہدف توانائی کا شعبہ تھا۔ عام رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں اور ریلوے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘‘
یہ شدید حملے اس دن سامنے آئے، جب ہنگری نے کہا کہ وہ روس کے خلاف یورپی یونین کے تازہ ترین پابندیوں کے پیکج کو روک دے گا، جب تک کہ یوکرین تیل کی اس اہم پائپ لائن کو دوبارہ فعال نہ کر دے، جو ہنگری کو روسی توانائی فراہم کرتی ہے۔
یوکرین کی نیشنل پولیس کے مطابق کییف اور اس کے نواح میں رات گئے ہونے والے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور درجن بھر زخمی ہوئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
روسی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یوکرینی فوج کے استعمال میں آنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یوکرین پر روسی بمباری میں بیلسٹک اور کروز میزائل شامل تھے۔ یوکرین کی وزارت توانائی نے بتایا کہ حملوں کے بعد چھ مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔
ادھر روسی حکام نے بتایا کہ روس کے مغربی علاقے بیلگوروڈ میں یوکرینی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C