سابق انٹیلی جنس چیف مصطفیٰ الخادمی نے عراق کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
سابق انٹیلی جنس چیف مصطفیٰ الخادمی نے عراق کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا
بغداد (ڈیلی اردو) سابق انٹیلی جنس چیف مصطفیٰ الخادمی نے عراق کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے بعد سے مصطفیٰ الخادمی تیسرے شخص ہیں جنہیں عادل عبدالمہدی کی جگہ لینے کے لئے نامزد کیا گیا۔
وہ عراقی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ ہیں اور ایران میں جلاوطنی گزار چکے ہیں۔
ہر چند کہ عراقی پارلیمنٹ کے دھڑے انکی کابینہ کے لئے ناموں پر متفق نہیں ہو پا رہے ہیں اور یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ انہیں ایران کا حامی سمجھا جاتا ہے، تو وہ امریکہ اور سعودی عرب کے لئے کیسے قابل قبول ہوں گے۔
لیکن، بیشتر تجزیہ کار اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ موجودہ حالات میں وہ ایک بہتر انتخاب ہیں۔ اور اسوقت عراق جس معاشی اور معاشرتی بحران سے گزر رہا ہے، وہ اسے اس سے نکالنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
شارجہ کی امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر، ڈاکٹر حیدر مہدی نے اس بارے میں وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ایک سابقہ انٹیلیجنس چیف کی حیثیت سے انکے امریکہ سے تعلقات اچھے رہے ہیں اور ایران سے بھی انکے تعلقات ہیں۔
بقول ان کے، ایسا نظر آتا ہے کہ وہ ایک مشترکہ غیر تحریری معاہدے کے تحت عراق کے وزیر اعظم بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی یہ کوشش ہوگی کہ یہ تاثر جائے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بھی کام کر رہے ہیں اور وہ خطہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتا ہے۔ اور وہ ایران کے ساتھ تصادم سے زیادہ خطے میں دور رس مثبت اثرات چاہتے ہیں۔
سعودی عرب کے حوالے سے، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک موثر علاقائی طاقت بننا چاہتا تھا۔ تاہم، موجودہ صورتحال میں کرونا وائرس کے معاشی اثرات اور تیل کی کھپت میں کمی نے اس تصور کو کمزور کر دیا ہے؛ اور خود سعودی عرب کو بھی یہ احساس ہو گیا ہے کہ شاید فی الوقت ایسا ممکن نہ ہو۔ بقول ان کے، سعودی عرب بھی مصالحت کی طرف جانا چاہے گا۔ اسلئے اسکی طرف سے بھی اس تقرری پر کسی حقیقی رد عمل کا امکان نظر نہیں آتا۔
بر عکس اس کے، ڈاکٹر حیدر مہدی نے کہا کہ عالمی سیاست میں تعاون اور تصادم کی بجائے اقتصادی معاملات پر زیادہ توجہ دینے کا رجحان فروغ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیائے اسلامی سیاست کے ضمن میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، مڈایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر زبیر اقبال کا کہنا تھا کہ بہ حیثیت انٹیلیجنس چیف کے طور پر مصطفیٰ الخادمی کا امریکہ سے بھی گہرا تعلق رہا ہے۔ بقول انکے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انکی تقرری میں امریکہ کی مرضی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر امریکی ایران سے کوئی تصادم نہیں چاہیں گے۔
ڈاکٹر زبیر اقبال نے مزید کہا کہ جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے، تو درحقیقت عراق سے اسکا تعلق امریکہ کے توسط سے ہے۔ اور اس سلسلے میں وہ کوئی بھی موقف امریکہ کے موقف کی مطابقت ہی اختیار کرے گا اور حالات کو خاموشی سے دیکھے گا۔ اسلئے، کہا جا سکتا ہے کہ عراق کے نئے وزیر اعظم کی راہ ہموار ہے اور عالمی سطح پر انہیں کسی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
عراقی پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ کے لیڈر، مقتدیٰ الصدر کے رویے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ وہ حکومت ہر نکتہ چینی ضرور کریں گے، لیکن مخالفت نہیں کریں گے۔ ایک طرح سے، وہ غیر جانبدار رہیں گے اور ایران کی مخالفت یا حمایت سے بھی اس وقت گریز کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C