سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی رپورٹ میں خلیل اور فیملی بے گناہ قرار، ذیشان دہشتگرد برقرار
👁️ 112 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی رپورٹ میں خلیل اور فیملی بے گناہ قرار، ذیشان دہشتگرد برقرار
لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ میں خلیل، اسکی بیوی اور بیٹی کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا دی گئی ہے اور راجن پور سے واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی جائے گی پیش۔
رپورٹ میں ذیشان کو دہشت گردوں کا ساتھی قرار دینے کی سفارش برقرار رکھی گئی ہے۔ جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ واقعہ سی ٹی ڈی کی مس ہینڈلنگ سے پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی رپورٹ عوام کے سامنے رکھے گی۔
حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کو مقررہ مدت 19 فروری تک تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کرنے کا حکم دے تھا اور جے آئی ٹی نے مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے کے بارے لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرنا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ سیشن جج ساہیوال کو تحقیقات کے لیے مجسٹریٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے 19 جنوری کو ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں چار افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے تھے۔
کار کے ڈارئیور ذیشان کے متعلق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
سانحے پر ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا جس کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے آپریشن کو 100 فیصد درست قرار دیا تھا لیکن ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کو معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔
سانحہ ساہیوال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ فائرنگ کرنے اور بچوں کو گاڑی سے نکالنے والوں کی ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C