ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں سینیٹ کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج
👁️ 115 بار دیکھا گیا
ساہیوال: توہین مذہب کے الزام میں سینیٹ کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج
ساہیوال (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے فیس بک پر توہین مذہب کے الزام میں چیچہ وطنی کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈان اخبار کے مطابق 25 سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ صدر تھانہ چیچہ وطنی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمس الحسن کی شکایت پر ہفتے کی رات درج کیا گیا تھا۔ چک 107/12-L کا رہائشی شخص اسلام آباد میں سینیٹ کا ملازم تھا لیکن حال ہی میں اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پی پی سی کی دفعہ 295 (سی) اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق مشتبہ شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کر رہا تھا۔ ایف آئی آر میں چار مختلف پوسٹس کا حوالہ شامل ہے جن میں مشتبہ شخص نے اسلام کی مقدس شخصیات کے خلاف لکھا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اے ایس آئی شمس، عمران حیدر، کانسٹیبل مدثر جہانگیر اور ڈرائیور وکیل احمد چک 107/12-L کی لوئر باری دوآب کینال کے قریب معمول کے گشت پر تھے جب انہیں مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ پر توہین مذہب پوسٹس نظر آئیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پوسٹس کے اسکرین شاٹس لیے اور انہیں یو ایس بی میں محفوظ کر لیا۔
پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ اے ایس پی معاذ الرحمان نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔ ملزم کے والد سینیٹ میں بطور کلرک کام کر رہے تھے اور ان کی وفات کے بعد ملزم کو ملازمت دی گئی تھی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم اس وقت روپوش ہے اور گاؤں بھی نہیں آرہا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے بتایا کہ پولیس نے ان کے اہل خانہ اور بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ رواں سال صرف ضلع ساہیوال میں توہین مذہب کے سات مقدمات درج ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C