سرزمین فلسطین اور اس کے شہری برائے فروخت نہیں، ترکی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
سرزمین فلسطین اور اس کے شہری برائے فروخت نہیں، ترکی
انقرہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ترکی نے امریکا کے پیش کردہ امن منصوبے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ منصوبہ دو ریاستی حل پر مبنی کوششوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کی سازش ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے امن منصوبے کے نام پر پیش کردہ نام نہاد صدی کی ڈیل پر ترکی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان امریکی صدر کے تیارکردہ نام نہاد امن منسصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر زمین فلسطین اور اسکی عوام قابل فروخت نہیں ہے، القدس ہمارے لیے سرخ لکیر ہے اور ترکی اسرائیلی مظالم کو جائز قرار دیے جانے والے ہر اقدام کی مذمت اور مخالفت کرتا ہے، برادر فلسطینی عوام کی حمایت ہمارا فرض ہے اور حکومت ترکی، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے یہ حمایت جاری رکھی گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی امن منصوبہ میں فلسطینی اراضی چوری کرنے اور اسرائیلی ریاست کی قیمت پر فلسطینی ریاست کے قیام کو دبانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پیش کردہ امن منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطین کےلیے ناقابل قبول کوئی بھی منصوبہ ترکی بھی مسترد کرتا رہے گا کیونکہ غاصبانہ پالیسیوں سے مشرق وسطی میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C