سری لنکا دھماکے: دہشتگردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا
👁️ 101 بار دیکھا گیا
سری لنکا دھماکے: دہشتگردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا، بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے متعلق پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی خبر کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سری لنکا میں سات پاکستانی باشندوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اس حوالے سے پاکستانی قونصلر معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے بھارتی میڈیا کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، تاہم خودکش بمبار کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا تھا کہ نیشنل توحید جماعت حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، لیکن یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر میں دھماکوں کے بعد موصول ہوئیں۔
سری لنکا کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تمام حملہ آور سری لنکا کے شہری تھے جبکہ حکام نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملے میں غیر ملکی ملوث ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C