سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز کےچھاپے کےدوران خودکش حملہ، بچوں سمیت 20 افراد ہلاک
👁️ 110 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز کےچھاپے کےدوران خودکش حملہ، بچوں سمیت 20 افراد ہلاک
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور مشتبہ دہشت گردوں کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں 6 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کے مشرقی ساحلی علاقے باٹیکالوا کے قریب امپارہ سینٹمرتھ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد اور ایک راہگیر مارا گیا۔
اس سے قبل دیگر دہشت گردوں نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سے سمیت 15 افراد مارے گئے جن میں 3 مشتبہ دہشت گرد شامل تھے۔
فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں کلیئرنگ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے وہ آلات بھی ملے ہیں جن کی مدد سے مشتبہ دہشت گرد ویڈیو ریکارڈ کیا کرتے تھے۔
اس کے علاوہ سرلنکن فوج نے جائے حادثہ سے داعش کا جھنڈا اور وہ وردیوں کے ملنے کا دعویٰ بھی کیا ہے جنہیں داعش کے جنگجو پہنتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملٹری ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ امپارہ سینٹمرتھ میں دھماکے کی آوازیں سننے کے بعد جب سپاہی تحقیقات کے لیے وہاں پہنچے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ’ضرورت پڑی تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی مدد طلب کریں گے‘
فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق ابتدائی طور پر کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تھی۔
21 اپریل کو گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملک بھر میں چھاپے مارے جبکہ داعش کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔
برطانوی اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں پولیس اور ایک گروہ کے درمیان ’سوسائڈ ویسٹ فیکٹری‘ میں اس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب اسپیشل ٹاسک فورس نے اس گھر میں چھاپہ مارنے کی کوشش کی جہاں مشتبہ دہشت گرد چھپے تھے۔
جائے وقوع سے بڑی تعداد میں بم بنانے کے آلات، داعش کے یونیفارمز، 150 جیل اگنائیٹ اسٹکس، ایک لاکھ میٹل بالز اور ایک ڈرون کیمرہ برآمد ہوا۔
خیال کیا جارہا ہے کہ جس گھر میں چھاپا مارا گیا، وہاں تیار کی گئی خودکش جیکٹوں کو 21 اپریل کو دھماکوں میں استعمال کیا گیا تھا۔
سری لنکا کے صدر کا کہنا ہے کہ پولیس داعش سے تعلق رکھنے والے 140 افراد کو تلاش کررہی ہے۔
21 اپریل کو دھماکوں کے بعد سری لنکا میں مسلمانوں سے گھروں میں عبادت کرنے اور مساجد کا رخ نہ کرنے پر اصرار کیا جارہا ہے۔
سری لنکا میں مذہبی مقامات پر حملوں کی رپورٹس کے بعد امریکی سفارت خانے نے ہفتے کے اختتام پر عبادت گاہوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سری لنکا کی فوج کے مطابق مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C