سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے
👁️ 89 بار دیکھا گیا
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر مسلم اُمہ کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، امریکا، افریقہ، وسطی ایشیا اور ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مشرق بعید کے ممالک ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی دار السلام کے مسلمان بھی عید منا رہے ہیں۔
کورونا کے باعث لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے۔ اس لیے لبنان، عراق، شام، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہری بازاروں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آئے۔ بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔
دوسری طرف مناسک حج کی ادائیگی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ حجاج کرام آج منیٰ میں واپس خیموں میں منتقل ہو جائیں گے جبکہ غروب آفتاب کے وقت تینوں جمرات کی رمی کریں گے اور قربانی کی جائے گی۔ جس کے بعد حجاج منیٰ سے مسجد الحرام کی طرف لوٹ جائیں گے اور الوداعی طواف کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C