سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا غزہ میں فائر بندی کا مطالبہ
👁️ 99 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا غزہ میں فائر بندی کا مطالبہ
ریاض (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) مسلمانوں کے لیے مقدس رمضان کے مہینے کے آغاز پر سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین پانچ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالم اسلام کے دو مقدس ترین مقامات کے محافظ کے طور پر خادم حرمین شریفین کہلانے والے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے مہینے کے آغاز پر اتوار دس مارچ کی رات اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محاصرہ شدہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی کی جنگ اس مہینے کے دوران مسلمانوں کی عبادات پر بھی اثر انداز ہو گی۔
شاہ سلمان کے الفاظ میں، ”ہم اس بابرکت مہینے میں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے مصائب اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو دیکھ رہے ہیں، جس سے ہمارے دل غموں سے بھرے ہوئے ہیں۔‘‘
سعودی عرب کے بادشاہ کا مزید کہنا تھا، ”ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ کو ختم کرانے اور غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی خاطر محفوظ راہداریوں کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔‘‘
غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ گزشتہ برس حماس کے اسرائیل میں اس دہشت گردانہ حملے کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جس میں تقریباﹰ ساڑھے گیارہ سو افراد مارے گئے تھے اور حماس کے جنگجو جاتے ہوئے قریب ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے تھے۔
اس حملے کے فوری بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ میں حماس کے خلاف شروع کی جانے والی اور اب تک جاری زمینی اور فضائی عسکری کارروائیوں میں غزہ میں وزارت صحت کے مطابق تاحال تیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ اس جنگ کے دوران غزہ پٹی میں وسیع تر تباہی کے ساتھ ساتھ عمومی صورت حال اب شدید حد تک بحرانی شکل اختیار کر چکی ہے۔
بین الاقوامی امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کی طویل عرصے سے مکمل ناکہ بندی اور پھر گزشتہ برس اکتوبر سے جاری جنگ کے باعث بحرانی حالات کے باوجود اس خطے کے دو ملین سے زائد باشندوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشد ضروری امدادی اشیاء کی ترسیل انتہائی محدود ہے۔
اب تک اسرائیل نے وہاں جتنی بھی امداد کی ترسیل کی اجازت دی ہے، وہ بھی قطعاﹰ ناکافی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C