سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے شراب پر پابندی میں نرمی
👁️ 421 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے شراب پر پابندی میں نرمی
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس قدامت پسند اسلامی سلطنت میں اب غیر ملکیوں کے لیے شراب پر عائد پابندیوں میں نرمی برتی جا رہی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریاض میں سفارت کاروں اور پریمیم ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے خاموشی سے مخصوص غیر مسلم غیر ملکی رہائشیوں کے لیے شراب خریدنے پر پابندیاں نرم کر دی ہیں۔
ان کے مطابق اب پریمیم ریزیڈنسی رکھنے والے افراد بھی ریاض کی واحد سرکاری شراب کی دکان سے خریداری کر سکتے ہیں، جو پہلے صرف سفارت کاروں کے لیے مخصوص تھی۔
اے ایف پی سے بات کرنے والے چار افراد، جن میں سے دو سفارتی ذرائع اور دو پریمیم ویزا ہولڈرز ہیں، نے تصدیق کی کہ وہ گزشتہ دنوں اس دکان سے شراب خریدنے میں کامیاب رہے۔ ایک شخص نے کہا کہ اس سے بلیک مارکیٹ کے مہنگے داموں سے نجات ملی ہے۔
سعودی حکام نے خبر شائع ہونے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ پریمیم ریزیڈنسی 2019 میں شروع ہوئی تھی اور یہ اُن غیر ملکیوں کے لیے ہے، جو آٹھ لاکھ ریال فیس اور دیگر شرائط پوری کریں۔ اس کے حامل افراد کفیل کے بغیر سعودی عرب میں رہائش، کام اور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں شراب فروخت کرنے کی مجاز دکان پر غیر معمولی رش دیکھا گیا اور کچھ لوگ درجنوں بوتلیں خریدتے دکھائی دیے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب ماضی میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب نے بتدریج سماجی اور معاشی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، اگرچہ ملک میں 1952 سے شراب پر سرکاری پابندی آج بھی برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C