سعودی عرب نے بارہ سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کر دیا
👁️ 75 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے بارہ سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کر دیا
ریاض (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/رائٹرز) سعودی عرب نے بارہ برس بعد دمشق میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، ادھر ایران کے مطابق محمد بن سلمان نے تہران آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اسے ریاض کے ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔
https://x.com/Reuters/status/1794715225754579436?t=aC7K_1maUAc5vxWa4fizsw&s=19
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کے مطابق سعودی عرب نے بارہ برس کے بعد اتوار کے روز شام کے لیے اپنا سفیر مقرر کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت سعودیہ نے فیصل المجفل کو دمشق میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے، جو کہ سن 2012 کے بعد شام میں کسی سعودی سفیر کی پہلی مرتبہ تعیناتی ہے۔
ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد اس سال کے اوائل میں سعودی عرب نے شام میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ سال شام نے ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے بعد دسمبر میں اپنا نیاسفیر مقرر کیا تھا۔
شام نے گزشتہ برس مئی میں سعودی عرب میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں ریاض کی دعوت پر شرکت کی تھی۔ یہ شام کی گیارہ برس بعد عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت تھی۔
سعودی عرب اور ایران اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتے تعلقات
ریاض اور دمشق کے درمیان تعلقات کی بحالی شامی صدر بشار الاسد کی عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے سلسلے میں اہم ترین پیش رفت ہے۔ بشارالاشد نے شام میں سن 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد بہت سے مغربی اور عرب ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقا ت منقطع کرلیے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے تھے، جس میں چین نے ثالت کا کردار ادا کیاتھا۔
تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب اور ایران ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے اپنے سفیرتعینات کرچکے ہیں۔ان اقدامات کو سعودی عرب کے ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب اور ایران میں تعلقات بحال ہونے کے بعد جہاں شام کی عرب لیگ میں واپسی ہوئی ہے وہیں یمن میں بھی قیامِ امن کی امید کی جا رہی ہے، جہاں 2015 سے جنگ جاری ہے۔ اور ملک کے ایک بڑے حصے پرحوثی باغی قابض ہیں جنہیں مبینہ طور پر ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ایران
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی طرف سے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی ہے تاہم سعودی عرب نے سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سے قبل ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی نے محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی قائم مقام صدر نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایرانی صدر کو ریاض کے دورے کی دعوت دی۔
محمد بن سلمان اگر ایران کا دورہ کرتے ہیں تو دو دہائیوں میں سعودی شاہی خاندان میں پہلی بار کسی اعلیٰ شخصیت کا یہ دورہ ہوگا۔ مشرقِ وسطیٰ میں یہ پیش رفت ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب غزہ میں آٹھ ماہ سے جنگ جاری ہے اور بین الاقوامی طور پر اس جنگ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C