سعودی عرب نے تباہ حال یمن کیلئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے تباہ حال یمن کیلئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی
سعودی عرب نے تباہ حال یمن کیلئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی
ریاض (ڈیلی اردو/رائٹرز) سعودی عرب تباہ حال یمنی اقتصادیات کو سہارا دینے کے لیے یمن کی صدارتی کونسل کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد مہیا کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سعودی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب یمن کی تباہ حال اقتصادی صورت حال میں مدد کے لیے یمن کی صدارتی کونسل کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر سرمایہ مہیا کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ یمن کے شمال میں ایران نواز حوثی باغی فعال ہیں، جب کہ یمنی حکومت جنوبی شہر عدن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔
گزشتہ ایک برس میں یمنی حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں خاصی کمی آئی ہے، تاہم یمنی حکومت کو انتہائی کمزور کرنسی اور شدید مہنگائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔
عدن سمیت یمن کے جنوب میں حالات زیادہ گمبھیر اس لیے بھی ہیں کیوں کہ حوثی باغیوں کی جانب سے اس علاقے میں جنوبی آئل ٹرمینلز میں آئل ٹینکرز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، ایسی حالت میں یمنی حکومت خام تیل برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کا نتیجہ سرمائے کی قلت کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق ریاض یمنی حکومت کو سکیورٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔
روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب اس تنازعے کے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے گا۔
دوسری جانب ایک یمنی حکومت عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے مہیا کردہ یہ سرمایہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، بجلی گھروں کے لیے ایندھن اور درآمدی اخراجات کی مد میں صرف کیا جائے گا۔
یہ بات اہم ہے کہ رواں برس مارچ میں چینی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کے بعد یمنی تنازعے کے حل کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔
حوثی باغیوں نے سن 2014 میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے نکال باہر کیا تھا اور تب سے یمنی حکومت جنوبی شہر عدن میں ڈیرے ڈالے بیٹھی ہیں۔ یمنی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ یمن بدترین اقتصادی اور سماجی بحران کا بھی شکار ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں لاکھوں افراد بھوک اور خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C