سعودی عرب نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو داخل ہونے اجازت دے دی
👁️ 180 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو داخل ہونے اجازت دے دی
ریاض (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/وی او اے) سعودی عرب نے مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں جائیداد رکھنے والی مقامی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس اقدام کے بعد غیر ملکی افراد ایسی مقامی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے جو اپنی آمدن کے لیے حج و عمرہ اور زیارات پر انحصار کرتی ہیں۔
سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں کے نگران ادارے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے پیر کو کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مکہ اور مدینہ میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لانا ہے۔
بیان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری مکہ اور مدینہ کی حدود میں جائیداد رکھنے والی صرف سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں کی جاسکے گی اور غیر ملکی حصے دار 49 فیصد سے زائد شیئرز نہیں خرید سکیں گے۔
واضح رہے کہ مکہ اور مدینہ میں غیر مسلموں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔ تاہم گزشتہ برسوں کے دوران وہاں صرف تیل پر انحصار کے بجائے دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے معاشی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔
ان اصلاحات کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں لائی گئی ہیں۔
ہر سال حج و عمرہ کے لیے لاکھوں افراد مکہ آتے ہیں۔ سعودی حکومت نے مکہ میں کئی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کا ہدف 2030 تک حج و عمرہ زائرین کی تعداد سالانہ تین کروڑ افراد تک لے کر جانا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے تیار ہونے والے ایک منصوبے ’مسار‘ کے تحت مکہ میں 40 ہزار نئے ہوٹل کے کمرے تیار کیے جارہے ہیں۔
کرونا وبا سے قبل سال 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق حج و عمرہ سے سعودی عرب کو 12 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ غیر مسلمانوں کو مکہّ کا دورہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے اور انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مدینہ کے مرکزی حصے میں داخل نہ ہوں جہاں مسجدِ نبوی واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C