سعودی عرب کی ایران کو یقین دہانی، فضائی حدود استعمال نہ ہونے کا اعلان
👁️ 205 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی ایران کو یقین دہانی، فضائی حدود استعمال نہ ہونے کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا زمینی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی یا کسی بھی فریق کی جانب سے حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، چاہے حملے کی منزل یا مقصد کچھ بھی ہو۔
ایرانی صدر نے گفتگو کے دوران اسرائیل اور امریکہ پر حالیہ مظاہروں میں مشتعل عناصر کو اکسانے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے یہ تصور کیا تھا کہ ان کارروائیوں کے ذریعے ایران کو شام یا لیبیا جیسی صورتحال سے دوچار کیا جا سکتا ہے، تاہم ایرانی قوم کی وسیع اور شعوری موجودگی نے ان کے مقاصد اور سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے یا کشیدگی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کے ادارے سینٹ کام نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن بحر ہند میں داخل ہو چکا ہے۔
امریکی جنگی بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر پاسدارانِ انقلاب نے بھی دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C