سعودی فرمانروا کی اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید مذمت
👁️ 137 بار دیکھا گیا
سعودی فرمانروا کی اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی مکانات کی مسماری کی شدید مذمت
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے سیکڑوں شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابیبہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکانات مسماری کی پالیسی ظالمانہ روش ہے جس کا مقصد بیت المقدس کےفلسطینیوں کو ان کے گھروں اور شہر سے زبردستی بے دخل کرنا اور القدس میں آبادی کا توازن تبدیل کرکے مخصوص لوگوں کے غلبے کی راہ ہموا کرنا ہے۔ سعودی عرب فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی توہین قرار دیتا ہے۔
گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں خطے کی صورت حال اور عالمی حالات کا جائزہ لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کے تصرفات بین الاقوامی قوانین اور کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران نے غیرقانونی طورپر برطانیہ کا ایک تیل بردار جہاز تحویل میں لے رکھا ہے۔ ایران کے اس اقدام پر سعودی عرب برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ سعودی عرب عالمی جہاز رانی کو یقینی بنانے اور اس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C