سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
👁️ 127 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم ٹیلی فونک گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم گفتگو سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان میں مسئلہ کشمیر، افغانستان اور خظے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھی گفتگو رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور انھیں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ میں سے چار اراکین سے رابطے ہو چکے ہیں جبکہ فرانس سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ کشمیر پر مذاکرات کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C