سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ 1300 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب
👁️ 141 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ 1300 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں اور راولپنڈی میں 1300 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا، اسلام آباد میں 1100 اور راولپنڈی میں 200 سے زائد چیک پوائنٹس قائم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا، شاہراہ دستور، ریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جب کہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا بھی داخلہ 2 روز کیلئے بند رہے گا جبکہ فضاؤں میں تربیتی پروازیں معطل اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی ہوگی۔ جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔ 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔ سکیورٹی اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، ان کی آمد سے قبل ہی محمد بن سلمان کے وفد کے ارکان پاکستان پہنچنے لگے ہیں، ان میں ایڈوانس سکیورٹی ٹیم، ڈاکٹرز اور کوریج کرنے والے سعودی میڈیا کی ٹیمبں شامل ہیں، ایڈوانس سکیورٹی ٹیم نے مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کرے گا۔ جس کے لیے اسلام آباد کے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے۔ جبکہ دیگر 6 سے 8 ہوئل بھی بک کر لئے گئے ہیں۔ محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان، فرنیچر اور ضروری اشیاء سے بھرے 5 ٹرک بھی پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک بڑا وفد آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراؤں پر تعینات کئے جائیں گے، اسلام آباد میں ڈرون یا اس جیسے کھولنے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی، اسلام آباد ریڈزون میں گاڑیوں کا داخلہ 2 روز بند رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C