سندھ، پنجاب میں جلوس عزا پر پولیس کا لاٹھی چارج ناقابلِ برداشت ہے: علامہ باقر عباس زیدی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
سندھ، پنجاب میں جلوس عزا پر پولیس کا لاٹھی چارج ناقابلِ برداشت ہے: علامہ باقر عباس زیدی
کراچی (ڈیلی اردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں نواسۂ رسولﷺ کی یاد میں منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی حقوق مسخ کرنے کے مانند ہے۔
علامہ باقر زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے قیام سے قبل ہی عزاداری سید الشہداء کو انجام دیتی آرہی ہے۔ پاکستان کے قیام میں ملت جعفریہ پاکستان کے اکابرین کی بیش بہا قربانیاں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں حریت پسند افراد امام حسین ؑ سے درس حریت لے کر اپنی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے عزاداری امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے۔ آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت اور ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C