سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار
👁️ 113 بار دیکھا گیا
سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار
حیدرآباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد سومار ملاح کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی قاسم آباد کے علاقے سحرش نگر میں کی گئی، جہاں ملزم کو کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا گرفتار ملزم سومار ملاح کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے 30 جولائی کو تھانہ ہٹڑی کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد وہ مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گرد کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران مقامی پولیس کو بھی معاونت کے لیے طلب کیا گیا، جب کہ فرار ملزم کی تلاش اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ سے اجڑے لاکھوں لبنانیوں کی گھر واپسی شروع
06/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بنوں میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی
06/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات، ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
06/August/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار
06/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا، وزیراعظم نیتن یاہو
06/August/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
06/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9018 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 6156 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4915 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4659 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4560 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3766 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C