سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم
👁️ 152 بار دیکھا گیا
سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں 2 لڑکیوں سمیت 14 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمۂ داخلہ، جے آئی ٹیز اور دیگر سے رپورٹس طلب کر لیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس لاپتہ افراد سے متعلق دوبارہ اجلاس کریں۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی نئی درخواستوں میں گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس مقدمات کا اندارج کر کے شہریوں کی داد رسی کرے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران لاپتہ علیشاہ، غفور، ادریس، افشاں، عظیم، داد شاہ، دھانی بخش، دلدار علی کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی حکم دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11849 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5216 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C