سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
👁️ 156 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ویلج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے چار ارکان سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 6 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور خیبر پختونخوا پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار اور ویلج ڈیفنس کمیٹی کے چار ارکان ہلاک ہو گئے، جبکہ 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے وی ڈی سی ارکان میں عمر حیات ولد محمد شیر، گل زیب ولد عقل مند، محمد کریم ولد سیدا جان اور اختر زیب شامل ہیں، جن کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔
محمد کریم اس سے قبل ویلج ڈیفنس کمیٹی کے رکن رہ چکے تھے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے خدمات انجام دیتے رہے تھے۔ جھڑپ میں پولیس اہلکار گلفام بنگش بھی ہلاک ہوئے۔
تمام ہلاک افراد کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ایک مسجد پر کواڈ کاپٹر حملے میں ایک شہری ہلاک ہو گیا، جبکہ کوہاٹ میں مسجد کے اندر دھماکے سے مسجد کے دو کمرے منہدم ہو گئے، تاہم حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 358 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8996 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4869 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3611 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2344 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C