سوات میں وین ڈرائیور کا قتل دہشتگردی نہیں، غیرت کے نام پر قتل تھا، آئی جی خیبرپختونخوا
👁️ 24 بار دیکھا گیا
سوات میں وین ڈرائیور کا قتل دہشتگردی نہیں، غیرت کے نام پر قتل تھا، آئی جی خیبرپختونخوا
سوات (ڈیلی اردو) آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہےکہ سوات میں وین ڈرائیور کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اس واقعے میں دہشتگردی کا عنصر شامل نہیں۔
سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سوات میں بدامنی کی فضا بنی ہو ئی ہے اور بد امنی کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اسکول وین پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد خوف میں اضافہ ہوا جب کہ اتفاق سے اسی دن لوئر دیر میں بھی بچوں پر فائرنگ کا واقعہ ہوا، لوئر دیر کا واقعہ دو فریقین کے درمیاں تصادم کا نتیجہ تھا، اس واقعے میں بھی دہشتگردی نہیں تھی۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سوات میں اسکول وین ڈرائیور کا قتل غیرت کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سالے نے بہنوئی کو قتل کیا، اسکول وین پر حملے میں لوگوں نے دہشتگردی کا واقعہ تصور کیا، وزیراعلیٰ نے اس واقعے پر تحقیقات کا حکم دیا، اسکول وین پر حملے کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر 2 کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ بائی پاس پر ہونے والے واقعہ میں باپ بیٹے کی ہلاکت اور اس میں آرمی کے جوانو ں کے زخمی ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے تفتیش جاری ہیے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سوات کے تمام پہاڑوں کو دہشت گردوں سے خالی کرا دیا گیا ہے، پہاڑی چوٹیوں پر پاک فوج اور پولیس کے جوان موجود ہیں، ضلع سوات کے عوام نے قربانیاں دی ہیں، 2 سے 3 ماہ میں سوات میں رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی، بہت جلد سوات میں اسنو فیسٹیول کرائیں گے۔
معظم جاہ انصاری نے کہا کہ صوبائی وزیر عاطف خان کو بھتے کی کال کی تحقیقات کررہے ہیں، ایک سال کے دوران بھتے میں ملوث 63 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
آئی جی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں اگست 2021 میں تبدیلی سے حالات بدل گئے ہیں، افغانستان سے آنے والے لوگ جرائم کریں گے تو انہیں دہشت گرد قرار دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C