سوات: ہزاروں افراد کا ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف احتجاج
👁️ 36 بار دیکھا گیا
سوات: ہزاروں افراد کا ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف احتجاج
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرے میں شریک اسکولوں کے بچوں نے بھی قیام امن کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں بھی ہزاروں افراد سفید پرچم تھامے سڑکوں پر آگئے، مظاہرے میں سیاسی قائدین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد شریک تھے۔
احتجاج میں شامل اسکولوں کے بچوں نے بھی امن قائم رکھنے کا مطالبہ کیا جبکہ وزیراعظم کے مشیر انجیئر امیر مقام بھی شرکا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکمران عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
دوسری جانب ضلع بونیر میں بھی بڑھتی بدامنی خلاف سواڑی چوک سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع اور خصوصاً سوات، بونیر میں امن برقرار رکھنا ہوگا۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں امن برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ سوات میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں ہزاروں افراد نے قیام امن کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5144 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C