سوراب : پاکستانی جنگی طیاروں کی مبینہ بمباری سے ہلاکتیں، بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج
👁️ 195 بار دیکھا گیا
سوراب : پاکستانی جنگی طیاروں کی مبینہ بمباری سے ہلاکتیں، بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع سوراب میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے واقعے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ میں بی این پی نے پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم پولیس نے پریس کلب کی جانب جانے والے راستوں کو بند کر رکھا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مختلف مقامات پر خاردار تاریں لگائی گئی تھیں جبکہ پولیس اور جیل کی گاڑیاں بھی وہاں موجود تھیں۔
پولیس کے ایک سینیئر افسر کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ ہے اور بی این پی نے احتجاج کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی، جس کے باعث پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پریس کلب تک رسائی نہ ملنے پر بی این پی کے کارکنوں نے چمن پھاٹک کے قریب ایک چوک میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سوراب کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سوراب کے علاقے کورکی گوندان میں کلی عبدالرحیم میروانی میں پیش آنے والے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے تھے۔
بی این پی اور بعض دیگر قوم پرست جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات مبینہ طور پر فضائی بمباری کے نتیجے میں پیش آئے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعہ عسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے دوران دھماکے اور وہاں موجود دیگر مواد کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران بی این پی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز روکنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C