30/October/2025

سوڈان: الفاشر ہسپتال پر حملہ، 460 سے زائد مریض اور تیمار دار ہلاک

👁️ 474 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوڈان: الفاشر ہسپتال پر حملہ، 460 سے زائد مریض اور تیمار دار ہلاک

سوڈان: الفاشر ہسپتال پر حملہ، 460 سے زائد مریض اور تیمار دار ہلاک

خرطوم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز سوڈان کے شہر الفاشر کے سعودی میٹرنٹی ہسپتال پر حملوں کے بعد 460 سے زائد مریضوں اور ان کے تیمار داروں کی ہلاکت کی اطلاعات پر صدمے کا اظہار کیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے ایسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئسس نے کہا کہ طبی تنصیبات پر ہر طرح کے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت مریضوں، طبی عملے اور طبی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

 

اتوار کو 18 ماہ کے محاصرے کے بعد سوڈانی فوج سے متحارب ریپیڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے الفاشر شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس پیش رفت سے اس نیم فوجی فورس کی دارفور کے خطے پر گرفت مضبوط ہو گئی ہے، جب کہ نسلی بنیادوں پر تشدد کے خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے بھی شہر میں ’’ہولناک مظالم‘‘ کی بڑھتی ہوئی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اپریل 2023 سے اب تک سوڈان میں صحت کے مراکز پر 185 حملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 1204 افراد ہلاک اور 416 زخمی ہوئے۔ ان میں سے 49 حملے رواں سال ہوئے جن میں 966 افراد مارے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C