سوڈان تنازعہ: خرطوم بازار پر ڈرون حملے میں 43 افراد ہلاک، 55 زخمی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
سوڈان تنازعہ: خرطوم بازار پر ڈرون حملے میں 43 افراد ہلاک، 55 زخمی
خرطوم (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) فوج اور ایک نیم فوجی گروپ کے مابین اپریل میں تصادم کے آغاز کے بعد سے کسی ایک واقعے میں یہ سب سے بڑی ہلاکت ہے۔ اس واقعے میں چالیس سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
سوڈان میں فوج اور ایک نیم فوجی گروپ میں جاری جنگ کے درمیان دارالحکومت میں ایک فضائی حملے میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہو گئے۔ اپریل میں تصادم کے آغاز کے بعد سے کسی ایک واقعے میں ہلاکتوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
سوڈان کے ڈاکٹروں کی یونین نے ایک بیان میں بتایا کہ اس واقعے میں 55 سے زائد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے بشیر یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ طبی عملے اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ اتوار کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے ایک بازار میں ہوا۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا، جب سرکاری فوجی دستوں اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان جاری جنگ کے پانچ ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔
ہم حملے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
فریقین نے ڈرون حملے کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ یہ حملہ ایسے علاقے پر ہوا ہے، جو بنیادی طورپر آر ایس ایف کے قبضے میں ہے۔
جنگ کے دوران دونوں فریق نے توپ خانے سے اندھادھند گولے بھی داغے ہیں اور فضائی حملے بھی کیے ہیں۔ گریٹر خرطوم اس وقت ایک بڑا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔
بین الاقوامی طبی امدادی گروپ ‘ڈاکٹرز ودآوٹ بارڈرز’ (ایم ایس ایف)، جو جنوبی خرطوم میں بشیر یونیورسٹی ہسپتال کا نظم سنبھالتا ہے، نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر کہا کہ گورو مارکیٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساتھ بجے نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباﹰ 60 افراد زخمی ہیں اور 35 کے لگ بھگ پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس بیان کے پوسٹ ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
⚠️ More than 60 wounded patients received in #Bashair Teaching Hospital, 35 already dead, after nearby market struck with explosive weapons this morning.
Airstrikes and shelling continue. Another day of unthinkable suffering and loss of life for people in #Khartoum. pic.twitter.com/PHpVEy5dXq— MSF Sudan (@MSF_Sudan) September 10, 2023
سوڈان میں کیا تنازعہ ہے؟
سوڈان کے عملاً رہنما آرمی جنرل عبدالفتح برہان اور ان کے سابق نائب جنرل محمد حمدان دقلو، جو آر ایس ایف کے سربراہ بھی ہیں، کے درمیان جاری کشیدگی 15 اپریل کو ایک کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں فریق ملک پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں۔
گرچہ لڑائی گریٹر خرطوم کے علاقے تک مرکوز رہی ہے، جس میں خرطوم، ام درمان اور بحری کے شہر شامل ہیں، لیکن مغربی دارفور کا علاقہ، جہاں سن 2000 کی دہائی کے اوائل میں نسل کشی ہوئی تھی، بھی حالیہ لڑائی کی زد میں آ گیا ہے۔
کئی ملکوں کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں لیکن فی الحال کوئی بھی کوشش لڑائی کو ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق اس تنازعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اگست میں 4000 سے زائد ہوچکی تھی۔ لیکن ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق کم از کم 7.1 ملین افراد اندرون ملک بے گھر ہوچکے ہیں جب کہ مزید 1.1 لاکھ پناہ لینے کے لیے پڑوسی ملکوں میں جانے کے لیے مجبور ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C