سوڈان میں 28 فوجی افسران کی اجتماعی قبر کا انکشاف
👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 28 فوجی افسران کی اجتماعی قبر کا انکشاف
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کے نزدیک واقع شہر ام درمان میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔ جو غالبا ان 28 افسران کی ہے جنہیں 1990ء میں اس وقت کے صدر عمر البشیر کے خلاف انقلاب کی ناکام کوشش کے الزام میں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔
سوڈان میں استغاثہ کی جانب سے گذشتہ رات رات تاخیر سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ غالبا یہ وہ ہی اجتماعی قبر ہے جس میں قتل کیے جانے والے افسران کو وحشیانہ طریقے سے دفن کیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق اس اجتماعی قبر کا تعین تین ہفتوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کیا گیا۔بغاوت کا یہ واقعہ جون 1989ء میں عمر البشیر کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے چند ماہ بعد سامنے آیا۔ سوڈانی فوج کے مختلف یونٹوں کے افسران نے مشترکہ طور پر البشیر کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔ تاہم دارالحکومت میں بعض عسکری یونٹوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے چند گھنٹوں بعد انقلاب کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ ان تمام افسران کو عدالتی کارروائی کے لیے پیش کیا گیا۔
عدالت نے ان میں سے 28 کو سزائے موت دی اور بقیہ کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C