02/September/2026

کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

کرک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع کرک میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ڈیم کے قریب سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنا دی۔

غول بانڈہ، درگہ شہیدان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران غول بانڈہ میں ڈیم کے قریب سڑک کنارے ایک مشکوک آئی ای ڈی کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد علاقے کو محفوظ بنا کر آمدورفت محدود کردی گئی۔

بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی اقدامات کے تحت آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، جس سے ممکنہ تخریبی کارروائی کا خطرہ ٹل گیا۔

کارروائی کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فضائی نگرانی بھی کی گئی، جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھی گئی۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C