سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
👁️ 41 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی اردو) سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے والی معروف کمپنی پلینٹ لیبز (Planet Labs) نے ایران میں مختلف فوجی اور جوہری تنصیبات کی ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کر دی ہیں، جن سے مبینہ طور پر ایران کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی نوعیت اور حجم کا تفصیلی اندازہ سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایران کے تقریباً 800 مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر تک دوبارہ رسائی بحال کی ہے، جن تک رسائی 9 مارچ کو امریکی حکومت کی درخواست پر محدود کر دی گئی تھی۔ مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد تصاویر مختلف مقامات سے حاصل کی گئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ان تصاویر میں ایران کے اہم فوجی اور صنعتی مراکز کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں اصفہان اور بوشہر کے حساس علاقے شامل ہیں۔
بوشہر میں وسیع نقصان
سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق ساحلی شہر بوشہر کے اطراف متعدد فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بعض مقامات مکمل طور پر تباہ دکھائی دیتے ہیں۔
فوجی انٹیلی جنس کمپنی جینز (Janes) کے مطابق متاثرہ مقامات میں فوجی و سرکاری عمارتیں، طیاروں کے ہینگرز، گولہ بارود کے ذخائر، بحری مرمت مراکز اور میزائل لانچنگ تنصیبات شامل ہیں۔ تصاویر میں متعدد ڈھانچوں کی مکمل تباہی یا شدید نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ تنصیبات میں ایرانی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) دونوں سے منسلک مقامات شامل ہیں، جبکہ بعض ایسے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں جنہیں آن لائن نقشوں پر واضح طور پر فوجی زونز کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔
اصفہان صوبے میں ایران کی دو اہم جوہری تنصیبات واقع ہیں، جن میں اصفہان اور نطنز شامل ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے مطابق اصفہان کے مختلف فوجی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
جینز کے مطابق شکاری ہشتم فضائی اڈے پر گولہ بارود ذخیرہ کرنے والے متعدد یونٹس متاثر ہوئے، جبکہ اصفہان کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر 60 سے زائد ڈھانچوں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
اسی طرح بہارستان کے قریب واقع ایک اور فوجی تنصیب پر بھی تقریباً ایک درجن عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تصاویر جنگ کے دوران اہداف، نقصانات اور عسکری سرگرمیوں کی نوعیت کو زیادہ واضح انداز میں سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4680 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C