سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
👁️ 36 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پر 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کےقبضے سے بارودی مواد، سیفٹی وائر، 8 عدد ڈیٹونیٹرز، ممنوعہ مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، سی ٹی ڈی کا دعویٰ #CTD #Lahore #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 29, 2022
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو لاہور اور دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1835 گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
ملزمان سے 26 فٹ سیفٹی وائر، 8 ڈیٹونیٹرز، ممنوعہ مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد نور جہد کو لاہور اور طلحٰہ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جبکہ انس خان کو گوجرانوالا اور منظور سرفراز کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔
احسان اللہ انمی ایک ملزم کو راولپنڈی سے جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں جن کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سات روز کے دوران سی ٹی ڈی نے 387 کومبنگ آپریشن کئے ہیں، جن میں 145 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 76 مقدمات درج کئے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، مشرقی علاقے میں ڈرون بھی مار گرایا گیا
10/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملے فی الحال روکنے کا عندیہ، قطر اور سعودی عرب کی امن کوششوں کا اعتراف
10/November/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15685 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7624 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C