سی ٹی ڈی کی تنظیم نو کے حوالے سے آئی جی سندھ کی سربراہی میں اہم اجلاس
👁️ 36 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی تنظیم نو کے حوالے سے آئی جی سندھ کی سربراہی میں اہم اجلاس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ کی تنظیم نو یا اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے معلومات، بریفنگ پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔
ملک کی ضرورت کے مطابق اجلاس کا مقصد سی ٹی ڈی کی جملہ ذمہ داریوں اور اقدامات کو ڈیجٹلائزڈ کرتے ہوئے اسے ایک بہترین اور درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی تنظیم نو اور اس کے تحت اصلاحات کا مقصد اس کے جملہ امور و اقدامات بشمول انویسٹی گیشن، آپریشنز، ٹریننگ، انٹیلی جنس ورکنگ و دیگر کو ڈیجٹلائزڈ کرکے جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تکنیکی مہارت کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور کامیابی کے گراف کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت سی ٹی ڈی کی آپریشنل کارکردگی کے ساتھ ساتھ تفتیشی، تحقیقی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس/ مؤثر تفتیش اور بعد ازاں چالان کی بدولت سزاؤں کے شرح تناسب میں بھی بہتری آئے گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی فدا حسین شاہ، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی زبیر نذیر شیخ، اے آئی جی آپریشنز سندھ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او کے علاوہ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب اور انچارج سی ٹی ڈی ٹیکنیکل مظہر مشوانی بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، مشرقی علاقے میں ڈرون بھی مار گرایا گیا
10/November/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملے فی الحال روکنے کا عندیہ، قطر اور سعودی عرب کی امن کوششوں کا اعتراف
10/November/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7624 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C