شام: ادلب میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 17 افراد جاں بحق، 35 زخمی
👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: ادلب میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 17 افراد جاں بحق، 35 زخمی
دمشق (ویب ڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے عام شہریوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے قصبے جسرالشغور میں 4 منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
شام میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق ادلب کے اس علاقے میں ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہنے والے گروپ کا کنٹرول ہے۔
دھماکے کے بعد رضاکار تنظمیوں کی جانب سے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
شام میں موجود برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 17 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں اور 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم دھماکا کس وجہ سے ہوا، اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘دھماکا مارکیٹ کے برابر میں ہوا جہاں ایک غیرملکی جنگجو اور ان کی بیٹی بھی نشانہ بنیں’۔
قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ یہ کار بم دھماکا یا کسی گاڑی میں نصب کردہ مواد پھٹنے کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے لیکن مقامی سول ڈیفنس یونٹ کے سربراہ عبدالوہاب العبدو کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس دھماکے کی وجہ کیا تھی۔
عبدالوہاب العبدو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک مقامی شہری کا کہنا تھا کہ ان کے گھر سے 50 میٹر کے فاصلے پر زور دار دھماکا ہوا تھا۔
شہری کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہیں ہم جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں پر امدادی ٹیمیں کام میں مصروف تھیں اور زخمیوں کو نکالا جارہا تھا۔
دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضا بکھرے ہوئے ہیں جبکہ امدادی تنظمیں عمارت کے ملبے کو اٹھا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ادلب میں حیات التحریر شام کے زیر تسلط ہے جو القاعدہ سے منسلک سابق النصرہ سے الگ ہونے والا گروپ ہے۔
گزشتہ برس ستمبر میں روسی اتحادی شامی حکومت اور ترک حمایت یافتہ گروپ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایک بڑے حصے پر حکومت کا کنٹرول ہے لیکن جنوری میں حیات التحریر شام نے دوبارہ اپنا اثر رسوخ بڑھایا ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 30 لاکھ آبادی پر مشتمل خطے میں سیکیورٹی صورت حال مسلسل ابتری کی جانب گامزن ہے۔
شامی حکومت کے اتحاد کی جانب سے گزشتہ روز خان شیخون میں بمباری کی گئی تھی جہاں4 بچوں سمیت 7 شہری شہید ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ شام میں 2011 میں حکومت کے خلاف مظاہروں کے نتیجے میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق گئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کر چکے ہیں یا بے گھر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C