شام: حلب میں کرد اکثریتی علاقوں پر حکومتی بمباری، درجنوں ہلاک و ہزاروں بے گھر
👁️ 121 بار دیکھا گیا
شام: حلب میں کرد اکثریتی علاقوں پر حکومتی بمباری، درجنوں ہلاک و ہزاروں بے گھر
دمشق (ڈیلی اردو/سانا) شامی فوج نے جمعرات 8 جنوری کو شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دینے کے بعد حلب شہر کے کرد اکثریتی محلوں پر شدید بمباری شروع کر دی۔ لڑائی کا یہ تیسرا روز ہے اور اسلام پسند حکام کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد حلب میں تشدد کی یہ اب تک کی بدترین لہر قرار دی جا رہی ہے۔
یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شمال مشرقی شام میں کرد انتظامیہ کو نئی شامی حکومت میں ضم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد تعطل کا شکار ہے، جس سے سیاسی اور عسکری تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حالیہ جھڑپوں نے علاقائی سطح پر بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایک جانب ترکی نے شامی حکام کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، جبکہ دوسری طرف اسرائیل نے کرد علاقوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
منگل کے روز شامی فوج اور کردوں کی قیادت میں لڑنے والی فورسز کے درمیان حلب کے شیخ مقصود اور اشرفیہ محلوں میں جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو ان دونوں علاقوں میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید بمباری کی گئی۔
حلب ایئرپورٹ پر پروازیں بدستور معطل ہیں، جبکہ اے ایف پی کے نامہ نگاروں کے مطابق شہر بھر میں دکانیں، یونیورسٹیاں اور اسکول مسلسل دوسرے روز بھی بند رہے۔ کرد اکثریتی علاقوں سے شہری محفوظ راہداریوں کے ذریعے نکل رہے ہیں، جبکہ شامی فوجی اہلکار مختلف مقامات پر مردوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C