شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے جنوبی صوبے درعا میں سیکیورٹی فورسز نے داعش سے مبینہ طور پر وابستہ ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا، جس پر تین سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث گروہ کی قیادت کا الزام ہے۔
شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے درعا کے علاقے الصنمین میں کارروائی کرتے ہوئے ولید الفلاح نامی شخص کو حراست میں لیا، جسے تین سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث مسلح گروہ کے اہم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تینوں اہلکار ایک مطلوب شخص کے خلاف کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے تھے۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب شخص کا تعلق داعش سے تھا۔
کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مزید پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا کے مطابق آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر اور داعش سے منسلک مبینہ خلیوں کے درمیان روابط کا بھی سراغ ملا ہے۔
شامی حکومت کے مطابق ملک میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تنظیم کی کچھ باقی ماندہ سرگرمیاں جنوبی علاقوں میں موجود خفیہ خلیوں تک محدود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
19/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5211 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C