02/July/2026

شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی

شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام کی وزارتِ داخلہ اور سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق کے مرکزی علاقے حجاز میں ایک کیفے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

شام کی وزارت صحت کے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔

 

شامی حکام نے تاحال دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی گروہ یا فرد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

حکام کے مطابق ملبہ ہٹانے اور متاثرین کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کیفے اور اس کے اطراف کی متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد ایمبولینسوں اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

 

سکیورٹی فورسز نے دمشق میں انصاف کے محل کے قریب نصر سٹریٹ کے اطراف حفاظتی حصار قائم کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C