شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ سے منسلک حراس الدین کا اہم رہنما ہلاک
👁️ 47 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ سے منسلک حراس الدین کا اہم رہنما ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں القاعدہ سے منسلک عسکری تنظیم ’حراس الدین‘ کے اہم رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ ’سینٹ کام‘ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ اس کی فوج نے شمال مغربی شام میں فضائی حملہ کیا تھا۔
بیان کے مطابق 23 فروری کے اس حملے میں محمد یوسف ضیا کو نشانہ بنایا کیا گیا جو کہ القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم ’حراس الدین‘ کے سینئر رہنما تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دفاع کے لیے دہشت گردوں کی تلاش جاری رکھیں گے۔
شام میں دہشت گرد تنظیم القا عدہ سے منسلک گروپ حراس الدین نے جنوری میں اپنی عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حراس الدین نامی گروہ کی طرف سے یہ فیصلہ شام پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے کئی ہفتوں کے بعد سامنے آیا تھا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے حراس الدین کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے امریکہ نے اس کے متعدد رہنما ہلاک کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فروری میں ہی امریکی فوج نے ایک فضائی کارروائی میں گروہ کے رہنما وسیم تحسین کو ہلاک کیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکہ نے حراس الدین کو 2019 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ بعد ازاں اس میں شامل کئی شدت پسندوں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق حراس الدین نے ‘ہیئت تحریر الشام’ کے ساتھ مسلح تصادم سے بچنے کے لیے تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ‘ہیئت تحریر الشام’ بھی 2016 تک القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم پھر اس نے راہیں جدا کر لی تھیں۔ اس نے 2017 میں القاعدہ سے اپنا تعلق باضابطہ طور پر منقطع کر دیا تھا۔
شام میں امریکی فوج ایک بین الاقوامی اتحاد کے تحت موجود ہے جو کہ 2014 میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف قائم کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C