شام میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کا سربراہ ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کا سربراہ ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق شام میں ڈرون حملے میں داعش کا ایک لیڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
امریکی فوج نے یہ ڈرون حملہ شام کے مغربی حصے میں روسی فوجی طیاروں کی جانب سے ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو ہراساں کیے جانے کے چند گھنٹے کے بعد کیا ہے۔
U.S. airstrike targets ISIS leader in eastern Syriahttps://t.co/RtzKlBhXKE pic.twitter.com/A6IFnUGlXB
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 9, 2023
امریکا کے ایک دفاعی عہدہدار نے بتایا کہ جمعہ کو تین ریپر ڈرونز عسکریت پسندوں کی تلاش میں پرواز کر رہے تھے جب انھیں روسی طیاروں نے قریباً دو گھنٹے تک ہراساں کیا۔
اس عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد حلب کے علاقے میں امریکی ڈرون نے موٹرسائیکل پر سوار اسامہ المہاجر کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا اورہلاک کردیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت اسامہ المہاجر شمال مغربی شام میں تھے لیکن وہ عام طور پر جنگ زدہ ملک کے مشرقی علاقے میں ہوتے تھے،فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ امریکی فوج نے اسامہ المہاجر کی شناخت اور ہلاکت کی کیسے تصدیق کی ہے۔
اتوار کے روز ایک بیان میں امریکا کی مرکزی کمان نے کہا کہ اس بات کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ اس حملے میں کوئی عام شہری ہلاک ہوا ہے۔تاہم فوج ان اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ایک شہری زخمی ہوا ہے۔
امریکا کی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہم پورے خطے میں داعش کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C