شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ہلاک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کی شامی شاخ حراس الدین کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے، جس نے گزشتہ ماہ تنظیم کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ شام میں القاعدہ کے خلاف اس سال کا تازہ ترین امریکی حملہ ہے، امریکا نے اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیا ہے کہ دسمبر میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد شام کو ’دہشت گرد‘ گروہوں کے اڈے کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی فورسز نے شمال مغربی شام میں فضائی حملہ کیا جس میں دہشت گرد تنظیم حراس الدین کے سینیئر سہولت کار وسیم تحسین بیراقدار ہلاک ہو گئے۔
شام کا شمال مغربی علاقہ عبوری صدر احمد الشرع کے اسلام پسند حیات تحریر الشام گروپ کا مضبوط گڑھ تھا، جہاں سے شروع ہونے والی بغاوت نے دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا۔
برطانیہ میں قائم شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ بیراقدار کو ایک کار پر ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹ کام نے گزشتہ اتوار کو کہا تھا کہ اس نے حراس الدین میں ”ایک سینئر فنانس اور لاجسٹکس عہدیدار“ کو ہلاک کر دیا ہے، گزشتہ ماہ سینٹ کام نے شمال مغربی علاقے میں ایک فضائی حملے میں حراس الدین کے ایک اور سینیئر کارندے محمد صلاح الزبیر کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
امریکا میں قائم ایس آئی ٹی ای انٹیلی جنس گروپ کا کہنا ہے کہ حراس الدین کی بنیاد فروری 2018 میں رکھی گئی تھی، اس گروپ نے جنوری میں تحلیل ہونے کے اعلان سے قبل القاعدہ کے ساتھ اپنی وفاداری کی عوامی طور پر تصدیق نہیں کی تھی۔
شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے تمام مسلح گروہوں کو تحلیل کیے جانے سے متعلق احکامات کے بعد حراس الدین بھی گزشتہ ماہ تحلیل ہو گئی تھی، واضح رہے کہ امریکا نے 2019 میں حراس الدین کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C