شام میں کرد فورسز کی شکست پر ترکی میں جشن کا سماں
👁️ 201 بار دیکھا گیا
شام میں کرد فورسز کی شکست پر ترکی میں جشن کا سماں
انقرہ (ڈیلی اردو) شامی حکومت نے شمالی مشرقی شہر الرقہ میں واقع العقطان جیل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب ترکی میں اس تازہ ترین پیش رفت پر جشن منایا جا رہا ہے کیوں کہ شام کی نئی حکومت نے ایک اچانک حملے کے ذریعے کرد قیادت والی فورسز کو موثر طور پر شکست دے دی ہے۔
العقطان جیل الرقہ کے شمالی علاقے میں واقع ہے اور وہاں داعش کے متعدد مشتبہ ارکان اور رہنماؤں کو رکھا گیا تھا۔ 2019ء میں داعش کی شکست کے بعد سے یہ جیل ایس ڈی ایف کے زیر انتظام تھی۔ قیدیوں میں یورپی شہریت رکھنے والے داعش کے درجنوں اراکین بھی شامل ہیں۔ یہ تازہ پیش رفت کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے جنگجوؤں کے انخلاء کے بعد سامنے آئی ہے۔
ریاستی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق افسران نے قیدیوں کی حالت اور ان کے ریکارڈز کی جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ اقدام 18 جنوری کے معاہدے کی پہلے مرحلے کی تکمیل ہے، جس کے تحت وزارت داخلہ جیل کی انتظامی ذمہ داری سنبھالے گی۔ ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں کو الرقہ سے محفوظ مقامات، خاص طور پر کوبانی (عین العرب) کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ترکی میں اس تازہ ترین پیش رفت پر جشن منایا جا رہا ہے۔ انقرہ حکومت کردوں کی قیادت والے مسلح گروپوں کو خطرہ سمجھتی آئی ہے۔ ترکی نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف دہائیوں سے جاری بغاوت کو کچلنے کی کوشش کی، جس میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا خاتمہ انقرہ کے علاقائی مقاصد کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C