25/November/2021

شام نے حمص پر داغے گئے 12 میں سے 10 اسرائیلی میزائل تباہ کر دیے، روس

👁️ 97 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام نے حمص پر داغے گئے 12 میں سے 10 اسرائیلی میزائل تباہ کر دیے، روس

شام نے حمص پر داغے گئے 12 میں سے 10 اسرائیلی میزائل تباہ کر دیے، روس

دمشق (ڈیلی اردو) روسی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شامی صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائل میں سے دس کو شامی میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نے یہ بات اعلیٰ روسی عسکری ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔

خبر رساں ادارے نے ریئر ایڈمرل وادِم کولِت کے حوالے سے بتایا کہ شام نے اسرائیلی میزائلوں کی فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسِر ایس میزائلوں کا استعمال کیا۔

روسی بیان کے مطابق اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے شام میں داخل ہو کر حمص صوبے پر میزائل داغے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C